Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31مارچ 2010
میں نے آل انڈیا ریڈیو پر ایک تقریر سنی ۔ ایک کانگریس لیڈر پر جوش انداز میں کہہ رہے تھے کہ -انڈیا کی نئی نسل کو مہاتما گاندھی کے آدرشو(Ideals)کی پیروی کرنا چاہیے ۔ اِس موضوع پر ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں ہےکہ جدید نسل مہاتما گاندھی کے آدرشوں کی پیروی کرے۔ اصل سوال یہ ہے کہ مہاتما گاندھی کے پہلے متبعین نے کیوں مہاتما گاندھی کی پیروی نہیں کی اور ان کو یہ کہنا پڑا کی اب میری کون سنے گا۔ اس لیے میرے نزدیک اصل سوال یہ ہے کہ مہاتما گاندھی نا کام کیو ںہو گئے: