Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20نومبر 2010
ایک عالم سے ملاقات ہوئی ۔ وہ ابن قیم کی بہت زیادہ تعریف کر تے تھے۔ میں نے اُن سےپوچھا کہ آپ نے ابن قیم سے جو باتیں پائی ہیں، ان میں سےآپ کوئی ایک بات بتائیے ۔ انھوںنےکہا کہ ابن قیم نے مدارج اسالیکن میں لکھا ہے کہ : قلب المومن عرش الرحمان ۔ میں نےکہا کہ یہ تو ایک ادبی بیان ہے ۔ واقعہ معنوں میں اِس کا کیا مطلب ہے ، وہ آپ بتائیے ۔ وہ اس کی کوئی تشریح نہ کر سکے۔ یہی موجودہ زمانے میں ہمارے تمام علماء کا حال ہے ۔ حقیقت پسند انہ طرز فکر موجودہ زمانے کےعلماء میں تقریباً مفقود ہے۔