Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26نومبر 2010
کچھ لوگوں میں ایک تباہ کن عادت ہوتی ہے ۔ ایک لفظ میں اس کو اِس طرح کہہ سکتے ہیں ۔ اپنی ناکامی کو کامیابی کے خانے میں ڈالنا۔
اکثر افراد اِس عادت کا شکار ہوتے ہیں ۔ اپنی غلطی کے لیے عذر پیش کرنا ، اِسی لیے ہوتا ہے کہ آدمی یہ کہنا نہیں چاہتے کہ میں غلطی پر تھا۔ ایک بار ایک اردو اخبار میں ہندوستان کے ایک مسلم لیڈر کا مضمون چھپا ۔ اِس میں انھوں نے لکھا تھا کہ -کون کہتا ہے کہ ہندوستان کے مسلمان اقلیت میں ہیں۔ ہندوستان کے مسلمان اِس ملک کی دوسری سب سے بڑی اکثریت ہیں ‘‘۔