Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27ستمبر 2010
میرے تجربے کے مطابق ، لوگوں میں جو سوچ سب سے زیادہ مفقود ہے ، وہ موت کی سوچ ہے ۔ میں اکثر سوچتا ہوں کہ موت تو روز مرہ کا واقعہ ہے ۔ اس کے باوجود لوگ کیوں موت سے غافل رہتے ہیں۔ اِس کا ایک سبب غالباً یہ ہے کہ لوگ اپنے آپ کو تلخ تجربے سے دور رکھتے ہیں ۔ تلخ تجربہ یا شاک (Shock)آدمی کے لیے موت کے ریمائنڈر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ لیکن لوگ ساری ممکن کوشش کرتے ہیں کہ ان پر یہ تجربات نہ گزریں ۔ اِس طرح وہ مصنوعی طور پر اپنے لیے ایک ایسی مصنوعی زندگی بنا لیتے ہیں جہاں وہ محسوس کر تے ہیں کہ وہ سیف سائڈ (Safe Side)میں ہیں۔