Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23جنوری 2010
ٹائمس آف انڈیا نئی دہلی (24جنوری 2010)میں کچھ عورتوں کا تذکرہ ہے ۔ انڈیا کی ایک ایکٹریس نے کہا کہ ’’مجھے اپنے آپ سے محبت ہے کہ میں ایسی ہوں ‘‘۔ I love being meانسان اپنے آ پ کو جانتا ہے لیکن اپنے پیدا کرنے والے کو نہیں جانتا ۔ اگر وہ اپنے پیدا کرنے والے کو جانے تو بر عکس طور پر وہ یہ کہے گا
I love God who created me.
کیسی عجیب بات ہے کہ انسان مخلوق کو جانتا ہے مگر وہ خالق کو نہیں جانتا ۔ ماں باپ اپنے بچے سے محبت کرتے ہیں حالانکہ بچے کو وجود میں لانے میں ان کا صرف ایک ظاہری حصہ ہے ۔ اصل میں بچے کو وجود میں لانے والا صرف ایک خدا ہے ، لیکن حال یہ ہے کہ ہر ماں اپنے بچے سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں ۔ لیکن جس خالق نے وہ بچہ انھیں دیا ہے اس کے لیے ان کے دل میں کوئی محبت نہیں ہوتی۔