Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8مارچ 2010
میں یو پی کے جس گائوں میں پیدا ہوا، اُس علاقے میں 1901میں ریلوے لائن بچھائی گئی ۔ ایک بار میں ٹرین کے ذریعے پھر یہا سے اعظم گڑھ جا رہا تھا ۔ ایک بوڑھے آدمی نے کہا کہ میری عمر جب تمھارے برابر تھی ، اس وقت یہاں ریلورے لائن نہیں تھی ۔ اس زمانے میں سفر کرنا بہت مشکل ہوتا تھا۔ اب ریلورے لائن کی وجہ سے سفر بہت آسان ہو گیا ہے ۔ اِس چھوٹے سے واقعہ میں بہت بڑا سبق ہے ۔ بیسویں صدی میں مغربی قوموں کےذریعے بہت سے نئے ذرائع یہاں آئے۔ مثلاً ریلورے، ٹیلی گراف ، وغیرہ ۔ مگر لوگوں نے اِس کو صرف ایک سہولت کے روپ میں دیکھا ۔ وہ اس کو تبدیلی زمانہ کے روپ میں نہ دیکھ سکے۔