Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6ستمبر2010
احمد لطفی سید مصری (1872-1963)کی تعلیم جدید انداز میں ہوئی ۔ وہ ایک فعال آدمی تھے ۔ وہ جمال الدین افغانی سے متاثر ہو ئے ۔ جمال الدین افغانی کا نعرہ تھا: الشرق للشرقیین ۔ احمد لطفی سید کے زمانے میں انگریز مصر پر قابض ہو گئے تھے ۔ چناں چہ احمد لطفی سید نے مصر للمصریین کا نعرہ بلند کیا۔ اپنے زمانے کی مصری نسل کو انھوں نے کافی متاثر کیا۔چناں چہ ان کو معلم الجیل کا لقب دیا گیا ۔ جمال الدین افغانی نے اپنی سیاسی تحریک کا مرکز فرانس بنایا تھا ۔ اکبر سلفی سید نے اپی سیاسی تحریک کا مرکز سوئزرلینڈ کو بنایا ۔ مگر یہ سب جذباتی سیاست تھی ۔ اُس زمانے کے اکثر مسلم نو جوان اِسی قسم کی جذباتی سیاست کا شکار ہوئے ، عرب دنیا میں بھی اور غیر عرب دنیا میں بھی ۔ اکبر لفطی سید کی سوانح عمری نہیں ہے ، بلکہ مختلف مکالات کا مجموعہ ہے ۔ انھوں نے 91سال کی عمر پائی ۔