Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18مئی 2010
ایک تعلیم یافتہ مسلمان سے ملاقات ہوئی ۔ انھوں نے کہا کہ معرفت ِ رب کو حاصل کر نے کا طریقہ کیا ہے ۔ میں نے کہا کہ اِس کی سب سے پہلی شرط یکسوئی ہے۔ گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ 1942میں میرا نکاح ہوا۔ 63سال کےبعد میری اہلیہ کا 2006میں انتقال ہوا۔ میں نے کہا کہ اِس پوری مدت میں میں نے اپنی اہلیہ کے لیے ایک جوڑا کپڑا بھی نہیں بنوایا ۔ کیا آپ ایسا کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ میری شادی کو تین سال ہو چکے ہیں ۔ میں نے اپنی بیوی کے لیے کوئی کپڑا نہیں بنایا ۔ بیوی خود شاپنگ کر تیں اور اپنا کپڑا خود بناتی ہیں ۔ میں نے پوچھا کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ میں ان کو پیسہ دیتا ہوں ۔ میں نے کہا کہ جب شاپنگ کا بل وہ آپ کی کمائی سے اداکر تی ہیں تو ان سے الگ کیسے ہوئے ۔ میں نے کہا کہ یہ بھی ایک با لواسطہ جھو ٹ ہے ۔ جھوٹ سے ہر حال بچیے ، خواہ وہ براہ راست جھوٹ ہو یا با لواسطہ جھوٹ ۔ براہ راست جھوٹ اگر کذب ِ جلی ہے تو بالواسطہ جھوٹ کذب خفی ، اور دونوں ہی یکساں طور پر غلط ہیں ۔