Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24اپریل 2010
عارف ہسوی 1885میں فتح پور کے قصبہ بہوہ میں پیدا ہوئے ۔ 1936میں عہلی میں ان کا انتقال ہوا۔ اردو روزنامہ ، راشٹریہ سہارا (23اپریل 2010)میں ان کے حالات چھپے ہیں۔
عارف ہسوی ایک اردو صحافی تھے۔ ضیاء الدین برنی نے ان کہ’’لکھّاڑ ‘‘کہا تھا ۔ وہ انگریزوں کے خلاف شعلہ بار مضامین لکھا کرتے تھے ۔ وہ صرف 51سال کی عمر میں مر گئے ۔ اِس کا سبب یہ بتایا گیا ہے کہ وہ پان بہت زیادہ کھاتے تھے۔ اس کی وجہ سے ان کو منہ کا کینسر ہو گیا۔ اور اِس میں ان کا انتقال ہوا۔ وہ نیاز فتح پوری کے رشتے دار تھے۔ عارف ہسوی کی نماز جنازہ کفایت اللہ نے پڑھائی ۔ ان کی تدفین دہلی گیٹ میں ہوئی۔