Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20فروری 2010
ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ زندگی کی کامیابی کا ایک اصول یہ بھی ہے کہ آپ یہ جانیں کہ آپ کو فلاں چیپٹر اب کلوز کر دینا چاہیے ۔ یہ لمحہ فرد کی زندگی میں بھی آتا ہے اور قوم کی زندگی میں بھی ۔ جو لوگ اِس حقیقت کو نہ جانیں ، وہ ہمیشہ ٹنشن اور ٹکرائو میں مبتلا رہیں گے ، حتیٰ کہ وہ دوسروں سے لڑائی چھیڑ دیں گے جس کا نتیجہ مزید نقصان کے سوا اور کچھ نہیں ہوگا ۔ یہ بات میں صرف بطور وعظ دوسروں سے نہیں کہتا ، بلکہ میں اپنی زندگی میں بار بار اِس پر عمل کرتا رہا ہوں اور اللہ کی توفیق سے آج بھی اِس پر عمل کر رہا ہوں ۔