Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9ستمبر 2010
مولانا شمس الدین احمد ندوی نے جامعہ کے عربی شعبہ کے تحت رسرچ کیا ہے ۔ آج ان کے مقالے پر وائوا (Viva) ہونے والا تھا۔ انھوں نے ٹیلی فون کر کے پوچھا کہ مجھے اِس سلسلے میں کوئی نصیحت بتائیے ۔ میں نے کہا کہ آپ کو جب وائوا کے لیے جانا ہو تو اُس وقت آپ پہلے دو رکعت صلاۃ الحاجہ پڑھیں ۔ پہلی رکعت مین سورہ الضحیٰ اور دوسری رکعت میں سور الم نشرح پڑھیں اور دعا کریں اور یہ آیت پڑھتے ہوئے وہاں جائیں : رب اشرح لیی صدریی ، ویسر لیی أمریی ، واحلل عقدۃ من لسانیی ، یفقھوا قولیی۔
دوسری بات میں نے یہ کہی کہ جو پروفیسر آپ کا انٹر ویو کے رہے ہوں ۔ اُن سے آپ ہر گز کوئی ٹکرائو نہ کریں ۔ وہ جب کوئی بات آپ سے پوچھیں تو آپ ٹھیک اُسی بات کا جوا ب دیں جو انھوں نے آپ سے پوچھا ہے ، کسی اور پہلو کو اس میں نہ ملائیں ۔