Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28مئی 2010
آج صبح کے وقت ایک تجربہ گزرا۔ اس کے بعد میں نے کہا کہ خدا یا، پہلے میں یہ سمجھتا تھا کہ میں تمام انسانوں میں سب سے زیادہ عاجز انسان ہوں ، مگر اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں تمام حیوانات میں بھی سب سے زیادہ عاجز حیوان ہوں ، حتیٰ کہ تمام حسترات الارض کے مقابلے میں بھی سب سے زیادہ عاجز ہوں ، تمام انسانوں اور تما م حیوانوں اور تمام حشرات الارض میں اگر کوئی شخص سب سے زیادہ عاجز ہے ، تو یقینی طور پر وہ صرف میں ہوں ۔