Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13مئی 2010
مولانا اقبال احمد عمری (عمر آباد) کے بارے میں پہلے مجھے بتایا گیا تھا کہ وہ کہتے ہیں کہ صرف عربی کتابیں پڑھنا چاہیے ، اردو کتابیں پڑھنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ مگر اِس کے بعد ایسے حالا ت ہوئے کہ انھوں نے راقم الحروف کی کتابیں پڑھنا شروع کیں ، نیز وہ دعوہ میٹ (Dawah Meet 2010)میں شریک ہوئے ، جو سی پی ایس کے تحت 2-3اپریل 2010کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی تھی۔ مگر اب ان کے اندر مکمل تبدیلی آگئی ہے ۔ وہ ہمارے دعوتی مشن کے سر گرم ممبر بن گئے ہیں ، وہ خود بھی انہماک کے ساتھ اِن کتابوں کو پڑھ رہے ہیں اور خرید کر ان کتابوں کو دوسروں تک پہنچاتے ہیں ۔