Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31جولائی 2010
آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ایک خصوصی پروگرام تھا۔ اِس موقع پر پریا دت (پیدائش :1966)دختر سنیل دت (وفات: 2005)کونیشنل امیٹی ایوارڈ دیا گیا ، جس کو انھوںنے اپنے مرحوم باپ کی طرف سے وصول کیا۔ کاروائی شروع ہونے سے پہلے پر یا دت کی کرسی میری کرسی سے ملی ہوتی تھی ۔ جب میں وہاں آیا تو کرسی پر بیٹھنے سے پہلے میں نے ان کے سر پر ہاتھ رکھا ۔ پھر میرے ایک ساتھی نے ان کو میری کتاب Prophet of Peaceلاکر دی ۔ وہ اُسی وقت اس کو دیکھنے لگیں ۔ میںنے کہا کہ پیس کی بات سب لوگ کرتے ہیں ، لیکن کوئی شخص پیس کی آئڈیا لوجی پیش نہ کر سکا تھا ۔ اِس کتاب میں آپ کو ایک مکمل آئڈیا لوجی آف پیس ملے گی۔ اِس بات کو انھوں نے اہمیت دی اور جب وہ اسٹیج پر آئیں تو انھوں نے میرا نام لیتے ہوئے حاضرین کو اِس کتاب کا تعارف کر وایا۔