Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
(ماہ نامہ معارف ، اعظم گڑھ ، مئی 2010صفحہ5)
پروفیسر اسرار احمد کا موضوع تھیر ٹیکل سائنس تھا ۔ اِس موضوع پر وہ قابلِ قدر کا رنامہ انجام دے سکتے تھے ۔ لیکن وہ اپنے موضوع کے علاوہ ملی کاموں میں بہت زیادہ مشغول ہو گئے ۔ اِس بنا پر وہ یکسوئی کے ساتھ ریسرچ کا کام نہ کر سکے ۔ ڈاکٹر ظلی نے اِس کا الزا م اُن لوگوں پر ڈالا ہے جو اُن کو کھینچ کر ملی کاموں میں لے گئے ۔ مگر یہ کوئی عذر نہیں ۔ ڈاکٹر اسرا احمد کو چاہیے تھا کہ وہ ایسے لوگوں کے صاف انکار کر دیں ، حتیٰ کہ وہ ان سے ملنا بھی چھوڑ دیں ۔