Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4جون 2010
پروفیسر اسرا ر احمد 30دسمبر 1940کو اعظم گڑہ کے ایک گائوں مہوارہ کلاں میں پیدا ہوئے ، اور 69سال کی عمر میں12اپریل 2010کو علی گڑہ میں ان کا انتقال ہوا ۔
ڈاکٹر اشتیاق احمد ظلی نے اپنے ایک مضمون میں ان کی بابت لکھا ہے کہ : ’’اگر اُن کے موضوع اختصاص (Theorotical Nuclea Physics)سے یکسر الگ ذمے داریاں نہ سونپی گئی ہوتیں ، جن کی انجام وہی ہیں ان کو اپنی صلاحیت اور وقت کا معتد بہ حصہ صرف کرنا پڑا اور اس کے اور اس کے نتیجے میں ان کو وہ یکسوئی اور دل جمعی حاصل نہ رہی جو نظر یاتی سائنس جیسے موضوع پر ریسرچ کرنے کے لیے نا گزیر تھی، انھوں نے اپنے موضوع پر اور بھی بہت کچھ گراں تحقیقات یاد گار چھوڑ ی ہوتیں ۔ ‘‘