Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10دسمبر 2010
میرٹھ (یوپی)مولانا عرفان قاسمی اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کے لیے آئے۔ انھوں نے بتایاکہ میرٹھ میں جو لوگ پابندی کے ساتھ الرسالہ پڑھتے ہیں، ان کے اندر خاص بات یہ پیدا ہو ئی ہے کہ ان کو اللہ کی معرفت حاصل ہوئی ہے اور ان کے اندر اللہ پر کامل بھروسہ پیدا ہو گیا ہے۔ انھوں نے ایک قارئ الرسالہ کا واقعہ بتایا کہ ان کے پھیپھڑے سے خون آگیا۔ انھوں نےکوئی ڈاکٹر ی علاج نہیں کیا۔ انھوں نےاللہ سے دعاءکی کہ خدا یا ، تو ہی میری بیماری کو اچھا کر دے۔ انھوں نے اپنی دعاء میں کہا کہ خدایا ، روزانہ نئےپھیپھڑے بنا تا اہے ، میں تو صرف اپنے پھیھڑے کی مرمت کے لیے تجھ سے کہہ رہا ہوں۔ ان کی دعاء قبول ہوئی اور علاج کے باوجود ان کا پھیپھڑا اچھا ہو گیا۔
میرے نزدیک ، یہ کوئی معیار نہیں ۔آدمی کو ہر چیز کے لیے دعا کرنا چاہیے ۔ لیکن میرے نزدیک یہ ضروری نہیں ہے کہ مذکورہ قسم کا واقعہ ہر ایک کےساتھ پیش آئے۔