Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15جولائی 2010
میرے ایک دانت اند ر کی طرف نکیلا ہو گیا تھا۔ وہ زبان میں لگتا تھا ۔ اس کی وجہ سے زبان زخمی ہو جاتی تھی ۔ یہ کیفیت برسوں سے تھی ۔ ایک بار زخمی ہو جانے کے بعد چند دن میں دوبار ہ احتیاط کرنے سے زبان ٹھیک ہو جاتی تھی ۔ دانت کے ڈاکٹر نے پہلے کہا تھا کہ آپ اِس دانت کو نکلوا دیجئے ۔ اِس سے زبان میں کینسر ہو سکتا ہے ۔ میں نے اِس مشورے پر دھیان نہیں دیا ۔ ایک مہینہ پہلے اِس طرح زبان زخمی ہوئی، مگر اِس بار وہ علا ج کے باوجود اچھی نہیں ہوئی تھی ۔ آخر کار لیڈی ڈاکٹر منجو نے بے حد اصرار کیا اور 12جولائی 2010کو میرا وہ دانت نکال دیا ۔ ڈاکٹر نے بعد کو بتایا کہ اس نے کیوں اتنا زیادہ اصرار کیا ، کیوں کہ :
You were on the verge of Cancer.