Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25نومبر 2010
ہفت روزہ ’’نوائے وقت ‘‘ (پاکستان ) کے شمارہ 14نومبر 2010کےسنڈے میگزین میں ڈاکٹر محمد اقبال (وفات:1938)کی زندگی پر ایک مضمون چھپا ہے ۔ اس کے لکھنے والے پروفیسر محمد سرور شفقت ہیں ۔ اس میں اقبال کی شاعری سے متعلق ایک واقعہ اِن الفاظ میں نقل کیا گیا ہے :
’’پروفیسر حمید احمد خاں لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے ہمت کر کے ڈاکٹر صاحب سے یہ جرح کر خدالی کہ آپ نے اردو میں شعر لکھنا بالکل ترک کر دیا ہے ۔ فارسی میں لکھنا بچا، مگر اردو کا بھی تو کچھ حق ہے : ڈاکٹر صاحب میری اِس جسارت پر تھوڑی دیر خاموش رہے ،پھر انھوں نے فرمایا: