Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12فروری 2010
اللہ نے انسان کی جنتی مخلوق کی حیثیت سے پیدا کیا، پھر اُس نے انسان کو ایک غیر جنتی دنیا میں ڈال دیا -حقیقت یہ ہے کہ انسان کا معاملہ مچھلی اور پانی جیسا ہے ۔ مچھلی پانی میں رہنے کے لیے پیدا کی گئی ہے ۔ اگر مچھلی کو پانی کے باہر ڈال دیا جائے تو وہ مسلسل تڑپتی رہے گی ۔ انسان کو حقیقی سکون صرف جنت میں ملے گا ۔ جنت انتخابی طور پر صرف صلحاء کے لیے ہے، نہ کہ تمام انسانوں کے لیے ۔