Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16دسمبر 2010
میرا تجربہ ہے کہ اچھی صحت کے لیے کسی طبعی علاج کی ضرور ت نہیں ۔ صحیح خوراک اور فطری زندگی ، اور آسائشوں سے دوری ، اچھی صحت کے لیے بالکل کافی ہے ۔ البتہ آدمی کو چاہیے کہ وہ صحت کے اصولوں کو جانے کیوں کہ میرا تجربہ ہے کہ آدمی بےخبری کی بنا پر ایسا ک ام کرتا ہے جو صحت کے لیے مفید نہیں ہوتا ۔ میر ے تجربے کے مطابق ، عام صحت کے لیے ڈاکٹر کی کوئی ضرورت نہیں ۔ البتہ کوئی نا گہانی حادثہ پیش آجائے تو اس کے لیے ڈاکٹر ضروری ہوتا ہے ۔ مجھے اپنی زندگی میں اِ س قسم کے بہت سے تجربے ہوئے ہیں ۔ مثال کے طور پر نو جوانی کی عمر میں مجھے دو چیزوں کی شکایت رہتی تھی ۔ سر میں درد اور زکام ۔ بہت عرصے تک میں اس کا طبی علاج کر تا رہا ، مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آخر میںبنارس کے حاجی منظور احمد صاحب کے مشورے سے میں نے بادا م اور کالی مرچ کا استعمال شروع کیاا۔ اِ س کے مسلسل استعمال کے بعد اللہ کے فضل سے میرا سر درد بھی ٹھیک ہو گیا اور زکام بھی ۔