Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16جنوری 2010
قرآن کی سورہ نمبر 3میں یہ آیت آئی ہے : هو الذي أنزل عليك الكتاب منه آيات محكمات هن أم الكتاب وأخر متشابهات ( آل عمران : ٧ )مفسرین نے قرآن کی اِس آیت کے بارے میں کافی بحثیں کی ہیں ۔ میرے نزدیک ، محکمات اور متشابہات دونوں کا تعلق اسلوب سے ہے ، یعنی قرآن کی کچھ آیتیں محکم اسلوب میں ہیں اور کچھ تشبیہی اسلوب میں ۔ جو باتیں انسان کی معلوم دنیا سے تعلق رکھتی ہیں ، وہ محکم اسلوب میں ہیں ، اور جو باتیں غیر معلوم (غیب )دنیا سے متعلق ہیں، ان کو تشبیہ اور تمثیل کے اسلوب میں بیان کیا گیا ہے ۔ مثلاً فاركعوا مع الراكعين محکم اسلوب ہے اور فاستوى على العرش غیر محکم یا تمثیلی اسلوب (Symbolic Languge)