Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26جنوری 2010
ایک تعلیم یافتہ مسلمان کا ٹیلی فون آیا ۔ انھوں نے سورہ الزمر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خدا گلوری (Glory)کو بیان کرنا، یہی دعوت الی اللہ ہے ۔ باقی چیزیں جو آپ لوگ دعوت میں شامل کرتے ہیں ، وہ غیر متعلق ہیں ۔ سور الزمر قرآن کی سورہ نمبر 39ہے۔ پوری سورہ کو میںنے پڑھوا کر سنا ، لیکن ایسی کوئی آیت مجھے اِس سورہ میں نظر نہیں آئی ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لوگ زیادہ غور و فکر سے کام نہیں لیتے ۔ وہ بس ایک رائے دے دیتے ہیں۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ وہ رائے صحیح ہے یا غلط ۔