Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29دسمبر 2010
جماعت اسلامی ہند سے تعلق کے زمانے میں 1956سے 1962تک میں رام پور میں تھا ۔ وہاں جماعت اسلامی کے شعبہ تصنیف وتالیف کی ایک رکن تھا۔ رام پور میںمیں ایک چھوٹے سے کر ایے کے مکان میں رہتا تھا ۔ برسات کے زمانے میں اس کی ایک طرف کی دیوار کا کچھ حصہ گر گیا ۔ میں بہت پریشان ہوا۔ مالک مکان سے کہا تو انھوںنے اس کی مرمت میں کوئی دل چسپی نہیں لی۔ میں اِسی پرشانی میں تھاکہ وہاں جماعت ِ اسلامی سے ایک خاص فرد محمد عبد الحی صاحب (مدیہ الحسنات )آگئے ۔ انھوں نے میری پریشانی دیکھ کر کہا:’’مرغی کو نگلنے کا گھائو بہت ہوتا ہے ‘‘۔ ان کا یہ جملہ اب تک مجھے یاد ہے ۔ جب میں اس کو سوچتا ہوں تو اللہ سے شکر میں غر ق ہوجاتا ہوں۔ اُس وقت سے اب تک مجھے اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی خصوصی نصرت اور رحمت کے سائے میں رکھا ، ورنہ میں اب تک ختم ہو چکا ہوتا ۔یہ میرا ذاتی مسئلہ نہیں ، کوئی بھی شخص جو خالصاً دعوت الی اللہ کے لیے اٹھے ، اس کو اللہ کی خصوصی نصرت ملتی ہے ۔ تکلے کا گھائو۔ تو درکنار ، اِس سے ہزاروں گنا زیادہ بڑے گھائو بھی داعی کے لیے قابلِ برداشت بن جاتے ہیں۔