Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16مارچ 2010
حیدر آباد سے حبیب بھائی کا ٹیلی فون آیا ۔ وہ بہت عرصہ سے ہمارے مشن سے جڑے ہوئےہیں ۔ پہلے وہ زیادہ تر صرف دو چیزیں پڑھتے تھے ۔ ماہنامہ الرسالہ اور تذکیر القرآن ۔ تذکیر القرآن کو بار بار پڑھ کر ہفتہ وار درس دیتے تھے ۔ پچھلے ایک سال سے کچھ لوگوں نے انہیں بہکایا اور کہا کہ تم ایک آدمی کے مقلد بن کر رہ گئے ہو سب کی چیزیں پڑھنا چاہیے ۔ انھوں نے اردو کی تمام تفسیریں اکھٹا کیں ۔ اور ان کو پڑھا۔ انھوں نے بتایا کہ تفسیروں کو پڑھنے کے بعد ’’میرا دماغ خراب ہو گیا ‘‘۔ ان تفسیروں میں مجھے کوئی کام کی بات نہیں ملتی تھی۔ آخر کار میں تمام تفسیریں الماری میں بند کر دیں۔ اور اب دوبارہ سابق پیٹرن پر آگیا۔ انھوں نے بتایا کہ دوسروں کی تفسیریں پڑھتے پڑھتے میر روحانیت ختم ہو گئی تھی۔ میرے ہفتہ وار پروگرام میں آنے والے کہتے تھے کہ ہمارا وہ حبیب بھائی کہا چلا گیا جو خود روتا تھا اور ہم کو رلاتا تھا۔ میں نے کہا کہ اچھا ہوآپ کو دوسری کتابوں کا تجربہ ہو گیا ۔ آپ دوبارہ ’’مقلد‘‘ بن جائیے اور جیسا پہلے کر رہے تھے ویسا ہی اب دوبارہ کرنا شروع کر دیجئے ۔