Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7جون 2010
بعض تعلیم یافتہ اصحاب سے میں نے کہا کہ آج کل گھروں میں عورت اور مرد کے درمیان جو جھگڑے ہوتے ہیں ، اُن کی جڑعمر ف ایک ہے ، اور وہ ہے منقسم قوامیت ، یعنی بیوں اور شوہر دونوں ککا اپنے آپ کو قوام سمجھ لینا ۔ اِس معاملے کا خلاصہ یہ ہے کہ ڈبل باس ازم (Double Bossism)کا طریقہ مسئلےپیدا کرنے والا ہے ، اور سنگل باس ازم (Single Bossism)کا طریقہ مسئلے کو ختم کر دیتا ہے ۔ میں نے کہا کہ قرآن میں قوامیت رسال کا اصول بتایا گیا ہے ، لیکن یہ مطلق معارف معنوں میں نہیں ہے۔ اصل یہ ہے کہ قوام وہ بن سکتا ہے جس کے اندر اسٹرانگ پرسنالٹی ہو۔ اگر مرد کے اندر اسٹرانگ پر سنالٹی ہو تو عورت کو اسے قوام مان کر چلنا چاہیے ۔ اور اگر عورت کے اندر اسٹرانگ پرسنالٹی ہو تو اُسے مرد کو قوام ماننا چاہیے ۔ میں نے اپنے بارے میں کہا کہ میں ایک کمزور آدمی ہو ں ، اِس لیے میں نے اپنے گھروں میں عورت کو توام کا دردرجہ دے دیا ہے ۔