Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10مئی2010
قرآن میں دو جنتوں کا ذکر ہے (الرحمٰن :62)حدیث میں بتایا گیا ہے کہ جنت کے ایک سو درجے ہیں ( الترغيب والترهيب )میں سمجھتا ہوں کہ وسیع تر تقسیم کے اعتبار سے جنت کے دو درجے ہیں ۔ لیکن محدود تقسیم کے اعتبار سے جنت کے ایک سو درجے ہیں ، بلکہ شاید اُس سے بھی زیادہ۔
میرا احساس یہ ہے کہ اہل جنت کے لیے درجات ِ جنت کا تعین ان کی معرفت کے اعتبار سے ہوگا۔ یعنی شعور ِ معرفت کے اعتبار سے جس کا جو درجہ ہوگا، اُس کے اعتبار سے وہ جنت میں اپنا مقام پائے گا۔