Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
Life and Death
اتوار کا یہ پروگرام لائیو ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے ۔ آج ایک انوکھی بات ہوئی ۔ کمپیوٹر کے کام کو مزاستھتی ملہوترا کرتی ہیں ۔ آج جب انھوں نے کمپیوٹر کو آن کر نے کی کوشش کی تو ان کو معلوم ہوا کہ ان کو سرور اسپیس (Server Space)نہیں مل رہا ہے ،وہ کافی دیر تک کوشش کر تی رہیں ، لیکن ان کو سرور اسپیس نہیں ملا ۔ وہ بہت زیادہ پرشان ہوئیں اور اِسی پریشانی کے عالم میں وہ خدا سے دعا کرنے لگیں۔ دعاء کے بعد اچانک ان کو ٹھیک ٹائم پر سرور اسپیس مل گیا اور انھوں نے پورا پروگرام ٹیلی کاسٹ کیا۔
اِس واقعے کے بعد مجھ کو وہ روایت یا دآئی جو صحیح البخاری میں ہے ۔ اس کے مطابق ، تین آدمی ایک سفر کے دوران پہاڑ کے ایک غار میں ٹھہرے ۔ رات کو وہاں لینڈ سلائڈ ہوا اور غار کا منہ ایک بھاری پتھر سے پوری طرح ڈھک گیا۔ اس وقت اُن تینوں مسافروں کی دعاء سے پتھر کھسک گیا -حقیقت یہ ہے کہ دعاء ایک طاقت ہے ۔ ولكن أكثر الناس لا يعلمون