Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14جون 2010
قرآن اور حدیث کو سمجھنے کے لیے ایک اصول یہ ہے کہ ہر حکم عام میں ایک حکمِ خاص ہوتا ہے ، اور ہر حکم خاص میں ایک حکم عام ہو تا ہے ۔ مثلاً حدیث میں روزے دار کے بارے میں آیا ہے کہ : کم من صائم لیس لہ من سیامہ اِلّاالظمأ(کتنے روزے دار ہیں جن کو اپنے روزے سے پیاس کے سوا کچھ اور نہیں ملتا )یہ بظاہر ایک حکم خاص ہے، لیکن اِس میں اِسی نوعیت کے دوسرے احکام بھی شال ہیں ۔ مثلاً کہ وہ خطیب لیس لہ من خطابہ اِلّا الرّیاء ۔ میں نے کہا کہ خطیب کو اگر اپنے بیان کے وقت خود ربانیت کی غذا ملے تو وہ سچا خطیب ہے ، ورنہ وہ صرف ایک خطیبانہ مظاہرہ ہے ۔