Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24ستمبر 2010
ایک صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ علماء ِ اسلام کی دو تقسیم کی جاتی ہے -متقد مین اور متاخر ین ، یعنی قدیم دور کے علماء اور بعد کے دور کے علماء ۔ میرے نزدیک ، یہ تقسیم ایک غیرعلمی تقسیم ہے ۔ اِس تقسیم نے مسلمانوں کے اندر ذہنی ارتقا کا عمل روک دیا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ متقد مین اور متاخرین دونوں کو ایک ہی معیار سے جانچنا چاہیے ، اور وہ قرآن او ر سنت کا معیار ہے۔