Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3نومبر 2010
لکھنؤ میں ایک ندوی عالم ہیں ۔ اُن کے بارے میں مجھے معلوم ہواکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں میں کئی ایسے علماء ہیں جو عصرِ حاضر کو بخوبی طور پر جانتے ہیں ۔ ان سے نام پوچھا گیا تو انھوںنے دو نام بتائے -مولا نا خالد سیف اللہ رحمانی (حیدر آبا،انڈیا)مولانا محمد تقی عثمانی (کراچی ، پاکستان )یہ سن کر مجھ کو بہت تعجب ہوا ۔ میں نے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کسی کہ پاس ایک بائیسکل ہو اور وہ اس کو ہوائی جہاز سمجھے۔ ایسے شخص کے بارے میں کہا جائے گا کہ وہ دور ِ ہوا بازی (Ages of Aviation)سے کامل طور پربے خبری ہے۔ اِس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ لوگ عصرِ حاضر کی ABCDبھی نہیں جانتے۔
عصر ِ حاضر کو جاننے کےلیے تین لازمی شرطیں ہیں-ایک یہ کہ آدمی انگریزی زبان بخوبی طور پر جانتا ہو۔ دوسرےیہ کہ وہ عصری علوم کا باقاعدہ ایک ڈسپلن کے طور پر مطالعہ کرے۔ تیسری شرط یہ ہے کہ وہ آدمی مغربی قوموں کے خلاف نفرت سے کامل طور پر خالی ہو۔ اِن تین شرطوں کو پورا کیے بغیر کوئی شخص عصرِ حاضر کو سمجھ نہیں سکتا۔