Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12مئی 2010
جہنم در اصل مقامِ حسرت کا نام ہے ۔ انسان موجودہ دنیا میں جنت کو بھولا رہتا ہے ۔ صرف وقتی مفاد کے لیے ۔ جھوٹی عزت نقش ، جھوٹی بر تری ، جھوٹی نخوت ، جھوٹی شہرت ، جھوٹے تعلقات ، وغیرہ ۔ آدمی جب مرنے کے بعد آخرت میں پہنچے گا اور وہاں جنت کی ابدی مسرتیں اس کے سامنے آئیں گی تو اچانک اس کا حال یہ ہوگا کہ وہ حسرت میں ڈوب جائے گا۔ وہ سوچے گا کہ کتنی چھوٹی چیز کی خاطر میں نے کتنی بڑی چیز کو کھو دیا ۔ مزید یہ کہ اب اِس غفلت کی تلافی ممکن نہیں ۔ اِس حسرت میں وہ ابد تک تڑپتا رہے گا۔ غالباً اِسی کا نام جہنم ہے ۔