Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23اپریل 2010
غور کر نےسے سمجھ میں آتا ہے کہ کائنات با عالم ِ موجودات میں پہلی سب سے اچھی چیز (Final Best)مطلق اختیار (Absolute Power)ہے۔ مطلق اختیار صر ف اللہ تعالیٰ کا غیر مشترک حصہ ہے ۔ اِس میں کوئی بھی کسی بھی درجے میں اُس کا شریک و سہیم نہیں، نہ پہلے تھا، نہ آج ہے اور کبھی ہوگا۔ اختیار مطلق ازل سے ابد تک صرف ایک خدا کے لیے خاص ہے ۔
کائنات کی دوسری سب سےبہتر چیز(Second Best)کامل مسرت (Absolute Pleasure)ہے۔ یہ دوسری سب سے بہتر چیز اللہ تعالیٰ نے پورے طور پر انسان کو عطا فرمائی ہے۔ مگر یہ ایک عجیب المیہ ہے کہ پوری تاریخ گزر گئی اور انسان اُس کے لیے نوٹیکر (No Taker)بنا رہا ۔ پوری تاریخ میں بہت تھوڑے سے افرا د ایسے نکلے جو حقیقی معنوں میں اِس خصوصی عطیہ کے مستحق قرار پائے۔
کامل مسرت انسان کو صرف موت کے بعد کے مرحلہ حیات میں ملے گی ۔ موجودہ دنیا اس کے لیے صرف امتحانی دور (Test Period)ہے۔ یہ عطیہ الہی انسان کو حقیقی طور پر صرف جنت میں ملے گا۔