Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29جنوری 2010
آج حبیب بھائی (حیدر آباد )کا ٹیلی فون آیا ۔ میں نے اُس نے کہا کہ آپ اور مولانا عبد الرئوف قاسمی بھٹک گئے تھے ۔ اب آپ دونوں کے لیے ایک ہی راستہ ہے ، وہ یہ کہ آپ دونوں مجھ کو غیر مشروط مرشد مان لیں ۔ انھوں نے کھلے طور پر اِس کو تسلیم کی، دوسری بات میں نے یہ کہی کہ آپ نام نہاد مذہبی مسلمانوں سے زیادہ امیدنہ رکھیں ۔ آپ اپنا دعوتی کام یا تو غیر مسلموں میں انجام دیں ، یا انگریزی تعلیم یافتہ مسلمانوں میں ۔ میں نے کہا کہ ہمارے علماء نے انگریزی تعلیم یافتہ مسلمانوں کو ’’ذہنی مرتد‘‘ سمجھ لیا تھا۔ مولانا ابو الاعلی مودودی نے کہا تھا کہ کالج اور یونی ورسٹیاں ، مسلمانوں کے لیے دینی قتل گاہیں ہیں ۔ مگر یہ سب بے بصیرتی کی بات تھی۔ صحیح یہ ہے کہ انگریز ی تعلیم کے ادارے ڈی کنڈیشنگ کے ادارے تھے ۔ یہ لوف آپ کے مشن کو زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں ۔ انھوں نے میری بات سے مکمل اتفاق کیا۔
حبیب بھائی اور عبد الروف صاحب کے پچھلے ریکارڈ کو لے کر میں ان لوگوں کے بعد میں نا امید ہو گیا تھا ، مگر آج کی گفتگو کے بعد میں دوبارہ ، اُن لوگوں کے بارے میں پُر امید ہو گیاہوں۔ حبیب بھائی نے وعدہ کیا کہ وہ آج ہی سے اپنے اپنے عمل کو نقشہ بدل دیں گے۔