Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29اپریل 2010
مولانا امیر الدخاں قاسمی (محبوب نگر ، آندھراپردیش ) کے بیٹے ثناء اللہ خان قاسمی حیدر آباد میں رہتے ہیں ۔ وہاں وہ ایک ایسا ادارہ قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں علماء کو جدید طرزپر تیار کیا جائے ۔ مجھ سے انھون نے مشورہ چاہا ۔ میں نے کہا کہ فی نفہ یہ کام اچھا ہے ، لیکن عملاًمجھے اس کا امکان نظر نہیں آتا ۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے لاہور میں اشاعت الاسلام کا لج اِس مقصد کے لیے بنایا تھا، لیکن وہ چار سال کے بعد بند ہو گیا ۔ جماعت اسلامی نے اِسی مقصد کے لیے حیدر آباد میں المعہد العالی قائم کیا، لیکن عملاً وہ صرف عام قسم کا ایک رواجی مدرسہ بن کر رہ گیا ۔ میں نے کہا کہ آپ کسی آئڈیل کو سامنے رکھ کر کوئی منصوبہ نہ بنائیں ، بلکہ حقیقی امکانات کو سامنے رکھ کر منصوبہ بنائیں ۔