Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5جولائی 2010
میری تعلیم مدرسۃ الاصلاح ، سرائے میر (اعظم گڑھ)میں ہوئی ۔ وہاں مدرسے کے لیے بہت قریب ریلورے اسٹیشن تھا۔ ایک دن ہم لوگ مولانا نور الہدی اصلاحی کی کلاس میں تھے ۔ وہ شاعر بھی تھے ۔ ایک دن کلاس کے دوران اسٹیشن سے انجن کی سیٹی کی آواز آئی۔ اس کے بعد ٹرین جھک جھک کر تی ہوئی چل پڑی ۔ مولانا نور الہدیٰ صاحب نے اس کو سن کر بر حبتہ طور پر یہ شعر کہا: