Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3جون 2010
سی پی ایس کے کچھ ممبر قرآن کا انگریزی ترجمہ لے کر لودھی گارڈ ن گئے ۔ یہاں صبح کے وقت واک کرنے کے لیے ٹاپ کے لوگ آتے ہیں ۔ یہ سب ہندو ہوتے ہیں ۔ ایک ہندو نے اِس کو دیکھ کر کہا کہ دیکھو ، مسلمان اپنا قرآن لوگوں کو بانٹ رہے ہیں ۔ سو سال میں مسلمانوں کی تعداد اِس ملک میں زیادہ ہو جائے گی ۔ ہندوئوں کو اِسی طرح گیتا بانٹنا چاہیے ، لیکن وہ کچھ نہیں کرتے۔
یہ ایک بے خبری کی بات ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ گیتا کو اِس ملک میں بہت زیادہ تقسیم کیا گیا ہے ۔ آزادی وے پہلے اِسی مقصد کے لیے گیتا پریس قائم ہوا اور گو رکھپور میں اس کو پورا کرنے کے لیے ایک پیپر مل قائم کی گئی جس کا نام تھا -ٹیٹا گھڑ پیپر ملس لمیٹیڈ ۔ چناں چہ سارے ملک میں بے شمار تعداد میں گیتا چھاپ چھاپ کر تقسیم کی گئی ، مگر اس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔ یہ لوگ نتیجہ (Result)کے فقدان کو عمل کا فقدان سمجھ رہے ہیں ۔ سوچ کی یہ غلطی لوگوں میں بہت زیادہ عام ہے ۔