Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7اکتوبر 2010
موجود زمانے کے مسلمانوں میں بار بار یہ واقعہ پیش آرہا ہے کہ وہ دھوم کے ساتھ ایک قومی پالیسی یا ایک بڑا منصوبہ بنائیں گے اور جب وہ منصوبہ اپنے نشانے کو حاصل کر نے میں ناکام ہو جائیں گے تو وہ دوسروں کی شکایت کریں گے۔ حالاں کہ اِس معاملے کا اصل سبب خود مسلمانوں کا اپنا فرضی فخر ہے ۔ وہ اپنے فرضی فخر کی بنا پر ایسی پالیسی بناتے ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہوتی ۔ اِس دنیا میں وہی پالیسی کا میاب پالیسی ہے جو حقائق پر مبنی ہو ، نہ کہ کسی قوم کے فرضی فخر پر۔