Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6اگست 2010
ڈاکٹر سید محمود 1889میں سید پور (غازی پور ، یوپی ) میں پیدا ہوئے ۔ انھوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔ وہ ہندوستان کی مختلف سیاسی تحریکوں سے وابستہ رہے ۔آخر میں وہ ہر تحریک کے دل برداشتہ ہو چکے تھے ۔ اپنی عمر کے آخری مرحلے میں ایک بار وہ پھسل کر گر گئے اور کولھے کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ معذوری کی حالت میں 28ستمبر 1971کو دہلی میں ان کا انتقال ہو گیا ۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 82سال تھی ۔ ان کی تدفین نئی دہلی کے مشہور قبرستان مہندیان میں ہوئی ۔
ڈاکٹر سید محمود سے میری کبھی گفتگو نہیں ہوئی ۔ البتہ ایک بار میں نے ان کو علی گڑھ کے ایک جلسے میں دیکھا تھا اور وہاں ان کی تقریر سنی تھی ۔ اِس تقریر کے حوالے سے اُس زماے میں میںنے الجمعۃ ویکلی میںایک مضمون شائع کیا تھا ۔