Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11نومبر 2010
مولانا سید اقبال احمد عمری (عمر آباد)پہلے یہ کہتے تھےکہ اسلاف کی عربی کتابیں پڑھو، آج کل کی اردو کتابوں کو پڑھنے سےکوئی فائدہ نہیں ۔مگر اب وہ اتنا زیادہ بدل چکے ہیں کہ صرف ہماری کتابوں کو پڑھنے کےلیے کہتے ہیں اور خرید کر لوگوں کے درمیان ہماری کتابوں کو پھیلا رہے ہیں ۔ آج انھوں نے میرے موبائل پر یہ SMSبھیجا:
’’حقیقت ، روحانیت ، دعوت اور مجدد کی تلاش میں سر گر داں انسان کے لیے مولانا وحید الدین خاں صاحب ایک تحفہ خدا مندی ہیں، عظیم نعمتِ خداوندی ‘‘۔۔۔