Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31اگست 2010
ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ حقیقت نفس الامری میں تعداد نہیں ہوتا ۔ جس طرح خدا اپنے وجودمیں ایک ہے ، اِسی طرح حقائق بھی اپنے آخری تجزیے میں ایک ہیں ۔ مختلف الفاظ صرف اس کے مظاہرے ہوتےہیں ، نہ کہ اس کی مختلف صورتیں ۔ اِسی توحد کی غلط توجیہہ کے نتیجے میں وحدت وجود(Monoism)کا نظریہ پیدا ہوا۔ فلسفیوں سے غلط طو پر یہ سمجھا کہ خالق اور مخلوق دونون ایک ہیں ، مگر اصل یہ ہے کہ دونون ایک دوسرے کا حصہ نہیں ۔