Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4مارچ 2010
آل انڈیا ریڈیو جمعرات کے دن صبح ساڑھے سات بجے سکس اسٹوری (Success Story)کے نام سے ایک پروگرام آیا ہے۔ آج دلی پولس کے ایک انسپکٹر راجندر سنگھ کلکل (Kalkal)کا انٹرویو تھا۔ وہ پولس سروس کے ساتھ ساتھ کارٹون بنا تے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ جب میں اسکول کی چوتھی کلاس میں پڑھتا تھا تب سے میں کارٹون بنا یا کرتا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے بڑے بڑے لوگوں کے کارٹون بنا کر ان کو پیش کیے ہیں ۔ ہر ایک میرے کارٹون پر بہت خوش ہوتا ہے ۔ مثلاً لال کرشن اڈانی ، شباہ اعظمیٰ ، لا لو پرشاد یادو وغیرہ ۔ آخر میں انھوں نے لوگوں کو اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا : سپنے وہ نہیں ہیں جو رات کو سوتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں ۔ سپنا وہ ہے جو آ پ کی راتوں کی نیند اڑادے۔