Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5اکتوبر 2010
بابری مسجد کے معاملے میں مسلمانوں کے عوام و خواص 60سال سے جو تحریک چلا رہے ہیں ، وہ صرف غیر دانش مندی نہیں ہے۔ بلکہ وہ ایک عظیم گنا بھی ہے ۔ حدیث میں آتا ہے کہ : لا تشدد الرحال الا الی ثلاثۃ مساجد (صحیح البخاری ) ۔ اِ س حدیث میں ’’شدّرحال ‘‘ کا مطلب صرف معروف سفر نہیں ہے ، بہ کسی چوتھی مسجد کو خصوصی درجہ دینا ہے ۔ یہ ایک معلوم حقیقت ہے کہ تقسیم ہند(1947)کے وقت سر حدی علاقوں (پنجاب اور راجھستان )میں سیکڑوں مسجد یں یا تو ڈھا دی گئیں ، یا ان کو غلط استعمال میں لے لیا گیا ۔ اسی حالت میں مسلمان کسی ایک مسجد کو نگل آئوٹ (Single Out)کر کے اس کے لیے تحریک چلائیں تو یہ بلاشبہ گنا ہوگا ۔ ان کو چاہیے کہ یا تو وہ تمام مسجدوں کو بھلادیں ، یا تمام مسجدوں کے لی وہی جدو جہد کریں جو انھوں نے بابری مسجد کے لیے کی ہے۔