Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6دسمبر 2010
مسٹر حمید اللہ حمید (پیدائش:1959)کشمیر (بیروہ )میں رہتے ہیں اور وہاں دعوتی کام کر رہے ہیں ۔ 20نومبر 2010کو ٹیلی فون پر میری ایک تقریر کشمیر کے لیے ہوئی تھی ۔ اس میں میں نے دعوت کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ اس کو سن کر وہاں کہ ایک کشمیری نوجوان مسٹر عابد حسین (انجینئر)نے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دعوت کے موضوع پر بہت سے لیکچر سنے ہیں۔ اِن لیکچروں میں بتایا جاتا ہے کہ دعوت کے لیے بہت سی شرطیں ضروری ہیں۔مگر مولانا وحید الدین خاں صاحب کی مذکورہ تقریر کو سن کر میرا تاثر یہ ہے کہ نماز اگر چھوٹ جائے تو اس کی قضا ممکن ہے ، لیکن دعوت کی قضا ممکن نہیں ۔ دعوت کا کام ہر حال میں ہمیں کرنا ہے ۔ کیوںکہ مدعو اگر مر جائے توپھر اس کو دعوت کا پیغام نہیںپہنچایا جا سکتا۔