Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
لندن (یو این آئی )
وکی لیکس کے مطابق امریکی سیاستدانوں کا یہ خیال ہے کہ ہندوستان کے مسلمان دہشت گر دی سے دور ہیں اور اس ملک کے تئیں ان کو پوری وفاداری ہے ۔ گارجین نے وکی لیکس سے حاصل اس کیل پروگرام کو شائع کیا ہے ، جس کے مطابق امریکہ کے سابق سفیر دیوڈ نے کہا تھا کہ علاحدگی پسندوں اور مذہبی شدت پسندوں کا ہندوستان کے مسلمانوں پر بہت کم اثر ہے ۔ مسلمانوں کی بیشتر آبادی صبر و تحمل کا مظاہرہ کر تی ہے ۔
وکی لیکس کےمطابق ہندوستان کی پر جوش جمہوریت ، جامع ثقافت اور اقلیتی فرقوں کا وطن پرستی سے لبریزکردار انتہائی قابل ستائش ہے ۔ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اقتصادی نظام اور اس کا سماجی تانا بانا مسلمانوں کو کامیابی حاصل کرنے اور اصل قومی دھارے سے وابستہ رہنے کے لیے راغب کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ وکی لیکس کے مطابق ملک کےنوجوان مسلمان ترقیاتی عمل سےمطمئن ہے اور ہندوستانی مسلمان دہشت گردوں کی حمایت نہیں کرتے۔
ہندوستان میں مختلف مذہبی سیاسی اور سماجی تنظیمیں ہیں لیکن بیشتر مسلمان کسی شناخت کے سیکولر (مجلسوں سے وابستہ رہتےہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کی کوئی بھی مسلم تنظیم مسلمانوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ ہندوستانی جمہوریت اس بات کا پورا خیال رکھتی ہے کہ مسلم فرقہ کی بھی سیاست میں شناخت ہو اور حالیہ انتخابات سے یہ بات ثابت بھی ہو گئی ہے ۔ ہندوستان میں اے پی جے عبد الکلام جیسا عظیم سائنس داں ملک کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوا۔ ٹینس سنسنی ثانیہ مرزا اور فلم اسٹا شارخ خا ن ہندوستان میں بے حد مقبول مسلم چہرے ہیں ۔ سیکولرازم پر مبنی ہندوستانی تعلیمی نظام مسلم طلباا کو اصل دھارے میں جوڑنے کی کوشش کرتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کا متوسط طبقہ خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔