Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21جنوری 2010
شیخ علی طنطاوی مشہور مصری ادیب ہیں ۔ 1909میں وہ دمشق میں پیدا ہوئے اور 1999میں جدہ میں اُن کا انتقال ہوا۔ ان کی کتاب ’’ذکریات ‘‘4جلدوں میں شائع ہوئی ہے ۔ اِس کتاب میں انھوں نے اپنے بارے میں لکھا ہے کہ زندگی میں ان کی سب سے قیمتی متاع عزت و کرامت ہے ۔ وہ اللہ کے علاوہ کسی کےک آگے اپنی گردن نہیں جھکا سکتے ۔ کسی حاکم اور رئیس کے سامنے جھکنے کا کوئی سوال ہی نہیں ۔ (2/210)
ان کی اِ س جرأ ت و ہمت کا بہترین مظاہرہ اُس وقت ہوا جب ایک فرانسیسی افسر نے اس کے اسکول کا دور کرنا چاہا۔ اِس موقع پر فرانسیسی افسر کے استقبال کا ایک پروگرام رکھا گیا ۔ لیکن علی طنطاوی نے اس کے خلاف ایک پر جوش تقریر کی۔ اُس وقت ان کی عمر 14سال تھی۔ مگر یہ تقریر اِس قدر مئوثر اور جامع تھی کہ تقریباً تمام طلبہ اور نصف اساتذہ نے استقبالیہ پروگرام میں شرکت نہیں کی (1/99)