Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30اپریل 2010
کامیاب منصوبہ وہ ہے جو عملی امکانات کی بنیاد پر بنایا جائے ، نہ کہ مفروضہ آئڈیل ی بنیاد پر۔
کوئی منصوبہ صرف دو بنیادوں پر کامیاب ہوتا ہے ، یا تو اِس بنا پر کہ اس کو کامل غور و فکر کے بعد حقیقی امکانات کی بنیاد پر بنایا گیا ہو ۔ دوسری بنیاد یہ ہے کہ آدمی بہت زیادہ دعا کرنے والا ہو ۔ کیوں کہ دعا ایک ایسی چیز ہے جو انسان کی ناقص منصوبہ بندی کی تلافی کر کے اس کو معجزاتی طور پر کامیابی کی نزل پر پہنچاسکتی ہے ۔