Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20اکتوبر 2010
مولانا فیاض الدین عمری اور ان کے ساتھی آج کل جامعہ الفلاح (بلریا گنج ، اعظم گڑھ ) میں ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ جامعہ الفلاح میں ایک سینئر استاد ہیں، انھوں نے مدرستہ الاصلاح میں تعلیم پائی ہے ۔ فیاض الدین صاحب نے ان سے نظم ِ قرآن کے تصور پر تنقیدی گفتگو کی۔ اِس سے مذکورہ استاد غصہ ہو گئے۔ میں نے کہا کہ اصلاحی لوگ تعصب کی حد تک نظم قرآن پر عقیدہ رکھتے ہیں ۔ آپ کسی کے متعصبانہ ذہن سے ہر گز نہ ٹکرائیں ۔ میں نے بتایا کہ جس زمانے میں ، میں مدرستہ الاصلاح میں پڑھتا تھا ، اُس زمانے میں وہاں کے ایک بڑے استاد قدیم عربی مفسرین کے بارے میں اکثر اِس طرح کے جملے بولتے تھے: فلاں مفسر نے گھاس کھو دی ہے ، فلاں مفسر نے جھک ماری ہے ، وغیرہ ۔