Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13ستمبر 2010
مجھ کو وائرل ہو گیا تھا ۔ وائرل میں آدمی کا جکڑا ٹھتاہے ۔ چند دن میرا یہ حال رہا کہ کھانا یا پانی کچھ بھی گلے سے اتارنا سخت مشکل ہوتا تھا۔ میں نے سوچا کہ اگر آدمی کو دنیا کے سارے محل مل جائیں ، لیکن اُس کو ایسی بیماری لگ جائے کہ وہ کھانا کھانے اور پانی پینے کے قابل نہ رہے تو سارا محل اور ساری نعمتیں اس کو بے معنی معلوم ہوگی ۔