Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23اگست 2010
میری زندگی میں کئی بار ایسا ہوا ہے کہ میں نے کسی کے اوپر رشک کیا کہ کاش ،مجھے بھی اللہ تعالیٰ نے یہ چیز دی ہوتی ۔ لیکن بعد کو معلوم ہوا کہ میرا رشک غلط تھا۔ رشک کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ رشک سے شکر کا جذبہ گھٹ جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہم کو جو کچھ دے رکھا ہے ، اس کی اہمیت گھٹتی ہے اور دوسرے کو جو کچھ دیا ہوا ہے ، اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ رشک عملی اعتبار سے نا شکری کا دوسرا ہےاور نا شکری بلا شبہ انسان کو اللہ سے دور کر نے والی ہے۔ اِس لیے آدمی کو ہمیشہ شکر کرنا چاہیے ، نہ کہ رشک ۔